vni.global
Viral News International

پہلا ون ڈے: پاکستان کیطرف سے نیدرلینڈز کو 315 رنز کا ہدف

پاکستان اور  نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ پاکستان نے نیدرلینڈز  کو  جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کے آغاز میں اوپنر امام الحق محض دو رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ان کے بعد فخر زمان اور  بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فخرزمان 109 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بابراعظم نے 74 رنز اسکور کیے، شاداب خان نے 28 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈے اور لوگان وین بیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.