vni.global
Viral News International

وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا

پی سی بی نے میڈیکل اخراجات میں تعاون یقین دہانی کروائی ہے، ذوالقرنین

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

 کرکٹر ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔

وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث وہ معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس سے انہیں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اسپتال میں آپریشن کروایا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بورڈ کی ٹیم اسپتال آئی تھی بل لیے ہیں امید ہے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔

دوسری جانب ذوالقرنین کی اہلیہ اور بیٹی نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وکٹ کیپر کو کوئی جاب دی جائے، انہیں سہارے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انکا خیال رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر نے پاکستان کے لئے 1 ٹیسٹ 4 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

Zulqarnain Haider undergoes surgery, seeks financial support from PCB

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.