vni.global
Viral News International

کابل میں خود کش دھماکہ، 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کےوقت  سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.