vni.global
Viral News International

جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے

شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے

یر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 67  سالہ شنزو ابے  خطاب کے دوران  فائرنگ کے واقعے میں شدید  زخمی ہوگئے تھے  جس کے بعد  انہیں تشویشناک حالت میں  اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

شنزو ابے زخمی حالت میں زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
شنزو ابے زخمی حالت میں زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے کو قاتلانہ حملے کے بعد دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

حکام کے مطابق شنزو ابے کو دو گولیاں لگیں اور  وہ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی حالت تشیویشناک تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے، وہ سب سے طویل عرصہ جاپان کے وزیراعظم رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.