طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کی جھڑپ، 8ہلاکتیں
افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
گزشتہ روز کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے— فوٹو:فائل
پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔
قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔