vni.global
Viral News International

مصر ،گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

 حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے میں واقع ابو صفانی چرچ میں آگ لگی

آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے.

خیال رہے کہ مصر کی مجموعی آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.