vni.global
Viral News International

بھارتی فوج نے حراست کےدوران تشدد کر کے کشمیری نوجوان شہید کر دیا

قابض فورسزنے عید کے روز بھی ظلم وستم کا بازار گرم رکھا۔ سرینگر میں حراست کے دوران تشدد کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامعہ مسجد سری نگر کو بھی تالے لگا دئیے۔

مقبوضہ وادی میں عید پر بھی ظلم کی داستان ، بھارتی پولیس نے حراست کے دوران نوجوان کو تشددکرکےشہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو نتی پورہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جس کی شہادت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ ورثاء نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا اورآزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامعہ مسجد سری نگرکی تالہ بندی کر دی۔ مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے عید گاہ جانے سے بھی روک دیا گیا۔ قابض فورسزکی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس نےعید کے موقع پر بھارتی بربریت اورکشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.