vni.global
Viral News International

یورپ میں شدید گرمی , مکانوں کی چھتیں اور سڑکیں پگھلنے لگیں

 شدید گرمی نے یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں انسانوں کو بدحال کر دیا وہیں ان ممالک کا بہترین انفراسٹکچر بھی بری طرح متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ناصرف سڑکیں،چھتیں اور ٹرین کی پٹریاں  پگھل گئیں بلکہ بڑھتی حدت نے مختلف یورپی ممالک میں انفراسکٹچر کو بھی کمزور بنا دیا۔

تین روز قبل برطانیہ میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جبکہ 18 جولائی کو پڑنے والی گرمی سے لوٹن ائیر پورٹ کے رن وے کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا لیکن خوش قسمتی سے ائیرپورٹ پر ایک طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا۔

برطانیہ کے لوٹن ائیر پورٹ کا رن وے پگھلنے کی وجہ سے فلائٹ آپریش بھی عارضی طور پر متاثر ہوا۔

لوٹن ائیرپورٹ کا رن وے گرمی سے پگھل گیا/ فائل فوٹو

برطانیہ کے شہر لندن میں قائم 134 سال پرانا ہیمرسمتھ پل کو گرمی سے بچانے کے لیے چندی کے طرز کی فوائل سے ڈھانپ دیا گیا، ایسا کرنے کی وجہ سورج کی تیز شعاعوں کا رخ موڑنا ہے تاکہ برج میں کہیں دراڑ  نا آئے یا لوہے کی دھات گرمی سے پگھل نہ جائے۔

لندن برج کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے سلور فوائل سے ڈھک دیا گیا۔ سی این این فوٹو

اس کے علاوہ لندن کے الیگزینڈرا پیلس پر ٹرین کی پٹریوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے سفید رنگ کر دیا گیا ہے۔

لندن میں ریل کی پٹریوں کی حفاظت کیلئے سفید رنگ سے رنگ دیا گیا۔سی این این فوٹو
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.