vni.global
Viral News International

امریکی صدر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ، اسرائیل سے براہ راست جدہ پہنچے

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔

صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔

امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے، وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.