vni.global
Viral News International

ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے مودی کا پول کھول دیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوران خطاب ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر دنیا کے سامنے خاموش ہوکر گڑبڑاجانے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

نریندر مودی فی البدیہہ ( پہلے سے غیر تحریر شدہ) تقریر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں  لیکن ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے بھارتی وزیر اعظم کا پول کھول دیا۔

خطاب کے  دوران نریند مودی بڑے اعتماد اور روانی سے  خطاب کرتے کرتے اچانک رک گئے اور  ادھر ادھر دیکھنے لگے اور پھر ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے۔

مودی کے ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر  گڑبڑانے کے بعد ٹیلی پرومپٹر  ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  وزیر اعظم کے فی البدیہہ تقریر کرنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا جانے لگا۔

 کانگریس کے رہ نما راہول گاندھی نے بھی بھارتی وزیر اعظم کے ٹیلی پرومپٹر سے بولنے کی قلعی کھول دی اور ٹوئٹ کی ٹیلی پرومپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا تھا۔

پرکاش نامی صارف نے مودی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی پپو قرار دیا۔

بھارتی خاتون نے مودی کی تصویر شیئرکی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو مودی۔

روہنی سنگھ نامی بھارتی صحافی نے مودی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا مقبول جملہ ٹوئٹ کیا آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.