vni.global
Viral News International

خوش آمدید 2023: نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا میں شاندار استقبال

لاہور:  زمین کا ہر دن 24 گھنٹے کا ہے مگر سال نو کا آغاز ہر جگہ مختلف وقت میں ہوتا ہے، اس وقت نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2022 اختتام پذیر جبکہ نئے سال کا آغاز ہو گیا۔

سال 2023 کی آمد کے موقع پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان پر رنگ و نور کی برسات ہو گئی، عوام کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھر گئیں۔

دنیا میں نیووے اور امریکی علاقہ سمووا وہ آخری آباد مقامات ہیں جہاں سال نو کا استقبال سب سے آخر میں ہو گا، یہ کیریباتی کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں، یہاں سال نو کا آغاز پاکستان کے 16 گھنٹے بعد ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.