شامی شہر حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اسرائیل کا میزائل حملہ
شامی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب اسرائیل کی جانب سے حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ائیرپورٹ پر جزوی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
شام میں وسیع معلوماتی ذرائع کی حامل برطانوی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے حلب پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
#حلب: استهداف مطار حلب الدولي بعدد من الصواريخ والأضرار اقتصرت على الماديات pic.twitter.com/g7quVGkGG5
— أخبار سوريا الوطن Syrian 🇸🇾 (@SyriawatanNews) August 31, 2022
ان کے مطابق چار اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے حلب ائیرپورٹ کے رن وے اور ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا جہاں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایرانی میزائل رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 2011 سے لیکر اب تک شام پر سیکڑوں حملے کیے گئے ہیں۔