موبائل چھیننے والا مشکل میں پھنس گیا،وڈیووائرل
بھارت میں چلتی ٹرین سے مسافر کا موبائل چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تیز رفتار چلتی ٹرین کے باہر لٹکا دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
#ViralVideo | #Bihar Thief caught in action as he tries to snatch mobile phone from train passenger in #Begusarai station. Dangles from window as passengers grab his arms. pic.twitter.com/uVwXuBpOoQ
— India.com (@indiacom) September 16, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافروں نے تیز رفتار چلتی ٹرین کی کھڑکی سے مبینہ طور پر موبائل چھیننے والے شخص کا ہاتھ اندر سے پکڑ رکھا ہے جب کہ چلتی ٹرین کے باہر لٹکا شخص معافی مانگتے ہوئے چھوڑ دینے کی درخواست کررہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چور کی شناخت پنکج کمار کے نام سے ہوئی۔ ٹرین بیگوسرائے سے کھگڑیا جارہی تھی کہ اس شخص نے صاحب پور کمال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔