vni.global
Viral News International

سعودیہ میں عمرہ زائرین کو تمام ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت

سعودی  حکومت نے عمرہ  زائرین کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دے دی۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیےکوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

خیال رہےکہ اس سے قبل عمرہ ویزا کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفرکرتے تھے، اب زائرین کو دمام، قسیم اور  ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.