بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے بچوں کو اسکول میں نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا
بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک واقعہ اور پیش آیا ہے اور ہندو انتہاپسندوں نے بچوں کے ایک گروپ کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔
Activists of Bajrang Dal, a hardline Hindu group, hold their weapons at a temple on the occasion of Dussehra festival in the northern Indian city of Agra October 9, 2008. The Dussehra festival commemorates the triumph of Lord Rama over the Ravana, marking the victory of good over evil. REUTERS/Brijesh Singh (INDIA)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹکا کے کولار ضلع میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل کی جانب سے مسلمان بچوں کو ہر جمعے کلاس روم میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اسکول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا علم جب ہندو انتہا پسند تنظیم کو ہوا تو انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو رکوا دیا اور اس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
اسکول میں پڑھنے والے طالبعلموں کے مطابق ہم گزشتہ 2 ماہ سے اسکول میں نماز جمعہ پڑھ رہے ہیں جس کی اجازت پرنسپل کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اسکول پرنسپل کی جانب سے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔