vni.global
Viral News International

جاپان میں خطرناک طوفان،علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

جاپان کے جنوب مغربی حصے  سے سمندری طوفان نانماڈول کے ٹکرانے کے  پیش نظر لاکھوں لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت  جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے  انتظامیہ نے 2 ملین لوگوں کو  اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہےکیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے  پانچوے درجے کا طوفان قرار  دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.