vni.global
Viral News International

امریکی شہری نے سب سے بڑی 5 کھرب روپے کی لاٹری جیت لی

دنیا کے ہر شخص کی اچانک بہت بڑی رقم ہاتھ آجانے کی خواہش ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ کسی کو اس کی شناخت کا پتہ نہ چلے

امریکا میں 2.04 ارب ڈالرز کا لاٹری انعام جیتنے والے شخص کی بھی یہی خواہش تھی تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکے، مگر پھر بھی اس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کر دیا گیا۔

نومبر 2022 میں لاس اینجلس سے ایڈون کاسترو نے پاور بال لاٹری کا انعامی ٹکٹ خریدا تھا، مگر 14 فروری کو ان کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا گیا۔

اس انعام کے نتیجے میں ایڈون کاسترو دنیا کے 1292 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ان کا نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کی وجہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا قانون ہے جس کے تحت لاٹری کے فاتح کا نام ظاہر کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق ایڈون کاسترو خود کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے اور انہوں نے اپنی عمر، پیشہ یا دیگر تفصیلات جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

البتہ حکام کے نام اپنے ایک بیان میں ایڈون کاسترو نے کہا کہ وہ انعام جیتنے پر شاک اور پرجوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کیلیفورنیا پبلک اسکول سسٹم کے ایک پرانے طالبعلم ہیں اور ان کی انعامی رقم میں سے 15 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم تعلیمی نظام کو عطیہ کی جائے گی۔

اس انعامی ٹکٹ کو فروخت کرنے والی دکان کے مالک کو بھی 10 لاکھ ڈالرز کا بونس دیا جائے گا۔

امریکا میں پاور بال نامی اس لاٹری کو جیتنے والے افراد کے پاس اپنی رقم 30 سالانہ اقساط میں یا فوری طور پر لینے کے آپشن ہوتے ہیں۔

ایڈون کاسترو نے فوری رقم لینے کے آپشن کا انتخاب کیا، مگر اس کے نتیجے میں ٹیکسوں کی مد میں انعامی رقم میں بہت زیادہ کٹوتی ہوئی ہے۔

اس آپشن کے باعث ان کی انعامی رقم 2.04 ارب ڈالرز سے کٹ کر 99 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز رہ گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.