vni.global
Viral News International

رمضان المبارک ، مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگی

ریاض :  مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.