vni.global
Viral News International

اسپتال میں نرسوں نے زلزلے کے دوران بچوں کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکیہ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے دوران اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق گازیانٹیپ کے ایک اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے میں احساس ذمہ داری اور جذبہ ہمدری کی انمول ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نرسیں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کی حفاظت میں جُت گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے اسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔

اگر یہ نرسیں چاہتی تو خود کو بچانے کے لیے اسپتال سے بھاگ سکتی تھیں لیکن انھوں نے انکیبیوٹرز میں موجود بچوں کی فکر کی اور ان کی حفاظت کا انتظام کیا۔

سوشل میڈیا پر ان نرسوں کی فرض شناسی کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 1939 کے بعد سے ترکیہ میں آنے والے یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ ثابت ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.