برطانیہ کےوزیر اعظم کے امیدوار کی لندن میں گاؤ پوجا کی وڈیو وائرل
لندن: برطانیہ میں وزارت اعظمٰی کے بھارتی نژاد امیدوار رشی سونک کی لندن میں گائے کی پوجا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں برطانیہ کا وزیراعظم بننے کے بھارتی نژاد امیدوار رشی سونک کو بیوی کے ہمراہ لندن میں گائے کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔برطانیہ کے سابق وزیرخزانہ اور وزارت اعظمٰی کی دوڑ میں شامل رشی سونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین نے رشی سونک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
Sunak is doing cow worship to be the Prime Minister of a country, which kills at least two millions cows a year to eat! pic.twitter.com/vd5jnpHKTW
— Ashok Swain (@ashoswai) August 26, 2022
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا رشی سونک ایسے ملک (برطانیہ ) کا وزیراعظم بننے کے لئے گائے کی پوجا کررہے ہیں جہاں سالانہ 20 لاکھ گائے کاٹی جاتی ہیں۔