روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا
ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے۔