لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ,بھارتی نژاد رشی سوناک کو شکست
8/25/2022 - Liz Truss during a hustings event at the Holiday Inn, in Norwich North, Norfolk, as part of her campaign to be leader of the Conservative Party and the next prime minister. Picture date: Thursday August 25, 2022. (Photo by Joe Giddens/PA Images/Alamy Images/Sipa USA) *** US Rights Only ***
لندن: بھارتی نژاد رشی سوناک کو شکست دے کر لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس ( Liz truss) برطانیہ کی نئی وزیراعظم ہونگی، کنزرویٹو پارٹی نے لز ٹرس کو نیا قائد منتخب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس منگل کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی، ریٹرننگ افسر نے حکمران کنزرویٹو جماعت کے نئے قائد کا اعلان کیا۔
لز ٹرس کو 81326 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل رشی سوناک 60399 ووٹ لے سکے۔
اس موقع پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہونے والی لز ٹرس کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔