vni.global
Viral News International

آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کرجائیں گے، مفتاح اسماعیل نے خبردار کردیا

اب پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کے علاوہ کوئی  چارہ نہیں ہے۔

   مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے ، بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق مقامی قیمتیں رکھیں گے ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس دونوں کا آپشن ہے ، دیکھیں گے کہ لیوی لگائیں یا سیلز ٹیکس۔ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر جاتی ہیں تو آسانی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر مرتضیٰ سید پر اعتماد ہے، انہیں مالیاتی پالیسی پر مشورہ نہیں دیں گے لیکن مالیاتی پالیسی ٹھیک جا رہی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.