vni.global
Viral News International

بجٹ میں امیر طبقے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ

نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح کو 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کیا جائے گا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس کا بوجھ غریب سے امیر کی طرح منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد بشمول کمپنیوں اور اے او پیز جن کی سالانہ آمدن 30 کروڑ روپے یا اس سے زائد ہو، ان پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

1600 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

اسی طرح الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کے 2 فیصد کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح کو 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.