vni.global
Viral News International

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، الیکشن ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجلس شوریٰ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا، بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔

بل کے تحت انتخابات ایکٹ  2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے۔

پی ٹی آئی ارکان دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ کچھ خواتین گیٹ کے اوپر بھی چڑھ گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.