vni.global
Viral News International

ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا، بجٹ دستاویز

وفاقی کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد 40 فیصد کم

بجٹ مسودے کے مطابق اگلے مالی سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی، 1600 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی،  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے ، جی ڈی پی کو 67 کھرب سے بڑھا کر 78.3کھرب تک پہنچایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.