vni.global
Viral News International

انٹربینک میں ڈالر تاریخی بلندی پر، 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 206 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ نئی حکومت میں ڈالر 23 روپے 57 پیسے مہنگا ہو چکا۔

ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہوا تھا۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے 35 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.