vni.global
Viral News International

موت سے قبل عامر لیاقت کی متھیرا سے چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل

الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت سے قبل میزبان متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل ہورہی ہے۔

متھیرا نے عامر لیاقت کے ساتھ چیٹ میں ہونے والی گفتگو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

متھیرا سے ہونے والی گفتگو میں عامر لیاقت ان سے ملاقات کا کہہ رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔

عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے جس پر عامر لیاقت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم جلد ملیں گے۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں’۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.