خراب موسم کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر، نیا شیڈول جاری
موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید تاخیر کا شکار ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی جب کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے شام ساڑھے 5 پر روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی، تیزگام شام ساڑھے 5 کے بجائے رات کو 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ زکریا ایکسپریس ساڑھے 5 کے بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق فرید ایکسپرس شام ساڑھے 7 کے بجائے رات ساڑھے 9، سرسیدایکسپرس رات 9 کے بجائے رات ساڑھے 11 اور گرین لائن 10 بجے کے بجائے رات پونے ایک بجے روانہ ہوگی۔