پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ مسترد کردیا ،احتجاج کا پلان برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کمیشن جانبداری پر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف احتجاج کا پلان برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا، اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، شہباز گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی قیادت کو فیصلے کی قانونی نقائص سے بھی آگاہ کیا گیا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانبداری پر کھل کر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نہ پہلے دباؤ میں آئے نہ آئندہ آئیں گے۔