vni.global
Viral News International

لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، بچے کے اغوا کا دوسرا ملزم بھی ہلاک

بچے کے اغوا کا مرکزی ملزم پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا

لاہور  میں  ایک اور  مبینہ پولیس مقابلہ سامنے  آیا ہے جس میں بچے کے  اغوا کا دوسرا ملزم بھی مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس بیان کے مطابق  لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں سی آئی اے کی زیر حراست ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے ملزم کو  چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم پر  بچے کے اغوا کا الزام تھا جبکہ پولیس نے 5  روز  پہلے بچے کو بازیاب کرواکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

 یاد رہے کہ بچے کے اغوا کا مرکزی ملزم پہلے ہی پولیس  مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.