vni.global
Viral News International

غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.