vni.global
Viral News International

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کراچی میں ہو گا جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، سپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔ دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.