پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
پاکستانی اسکواش پلیئر ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ اس عالمی ایونٹ کے فائنل معرکے میں ثنا بہادر نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک آسٹریلیا کی کھلاڑی راشیل گرینا کو 1-3 سے ناک آؤٹ کیا۔
اس پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی، جبکہ میلبرن میں منعقد کیے گئے اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔