vni.global
Viral News International

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں 13 اگست سے 15 اگست تک ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران دریاؤں کے بالائی ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

Earthquake-like destruction' in Pakistan floods – Red Cross Red Crescent Climate Centre

این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام، لوئر و اپر دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، بونیر، کرم، اورکزئی، مردان، صوابی اور نوشہرہ جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں سیلابی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے اضلاع خرمنگ، گھانچے، گلگت، نگر، دیامر، ہنزہ، غذر، گوپس یاسین اور استور میں بھی اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Pakistan Monsoon Floods: 802 Dead, Widespread Destruction - The Daily CPEC

ترجمان کے مطابق پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑی نالوں اور شہری علاقوں میں بھی 13 سے 15 اگست کے دوران سیلابی صورتحال کا خطرہ برقرار ہے۔ بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی جبکہ پنجاب کے مری، ڈی جی خان اور راجن پور کے نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر پر کم درجے کا بہاؤ متوقع ہے، جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے چناب میں مرالہ و خانکی کے مقام پر بھی کم درجے کے بہاؤ کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.