vni.global
Viral News International

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے شکوہ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی ان سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کررہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.