vni.global
Viral News International

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں، سپریم کورٹ جائینگے، فواد چودھری

فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں جسے لے کر ہم عدالت عظمیٰ جائیں گے۔

پنجاب میں حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔فواد چودھری نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، اس سلسلے میں  لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.