ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت پر مکمل اعتماد کا اظہار
مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ غیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغااور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آج ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور، مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ قرار دادوں کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔