vni.global
Viral News International

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

تہران / اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس اہم رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں رونما ہونے والی تازہ ترین سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر غور و خوض کیا۔ گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی و سفارتی حل کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

رابطے میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت کو مزید فعال بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون و ہم آہنگی کے دائرہ کار کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش علاقائی چیلنجز کا مشترکہ حکمت عملی سے مقابلہ کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.