vni.global
Viral News International

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطاقب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، بابر اعوان، ڈاکٹر شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا،

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائی جائینگی، الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.