vni.global
Viral News International

نیب قانون میں ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر  رکھا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور  جسٹس منصورعلی شاہ بھی شامل ہوں گی۔

عمران خان کی درخواست پر سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.