vni.global
Viral News International

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: ریکارڈ 25 کروڑ ڈالر جمع

بیرون ملک سے آنیوالے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ملکی معیشت کیلئے بڑا سہارا بن گیا، اکاؤنٹ میں آنے والے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوا، اوورسیز پاکستانیوں نے جون میں 25 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ رقم جمع کرائی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مئی میں آنیوالے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک رقم 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اکاؤنٹ سسٹم سے گزشتہ 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سسٹم میں 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.