vni.global
Viral News International

این ڈی ایم اے کاخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے حساس پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست کے دوران شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

متاثرہ و حساس علاقے: ملاکنڈ، لوئر و اپر دیر، شانگلہ، سوات، بٹگرام، آلائی، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور گلیات کے پہاڑی علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے لحاظ سے حساس قرار دیا گیا ہے۔

Rain-induced floods, land sliding block Karakoram Highway, disrupt life in Gilgit-Baltistan - Pakistan - DAWN.COM

متاثرہ شاہراہیں: این-45 (بٹ خیلہ، چکدرہ، دیر)، این-90، این-95 (سوات و کالام)، قراقرم ہائی وے (داسو، کومیلہ، پٹن)، این-15 (بالاکوٹ، کاغان، ناران) اور ایبٹ آباد-گلیات روڈ پر پتھر گرنے اور سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

عوامی ہدایات: این ڈی ایم اے نے مسافروں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تاریخوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے قبل موسمی صورتحال کا جائزہ لیں اور ایمرجنسی آگاہی کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ کا استعمال کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.