vni.global
Viral News International

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

اسلام آباد: پٹرولیم لیوی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج پرامن طریقے سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

انہوں نے پٹرولیم لیوی کو عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔ دوسری جانب کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے میں بھی خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں رہنماؤں نے حکومت سے فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.