vni.global
Viral News International

ڈالر کی اونچی چھلانگ ، انٹربینک میں 221 روپے کا ہوگیا

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔

کاروبار  کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوا ہے اور 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.