vni.global
Viral News International

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائر کی گئی اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا 18 اگست کا عبوری حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز کرتا ہے اور اس پر نظرثانی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

درخواست میں پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 197 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی قیدی کو جیل سے باہر ہسپتال منتقل کرنے کا قانونی طریقہ کار اور حکومت کی منظوری لازم ہوتی ہے، جبکہ ہسپتال منتقلی کی صورت میں پولیس نگرانی بھی ضروری ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق طبی ماہرین کی رائے لیے بغیر منتقلی کا فیصلہ دیا گیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پہلے بھی باقاعدگی سے ہوتا رہا ہے۔ اس لیے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 18 اگست کے عبوری حکم پر نظرثانی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم واپس لے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.