حکومتی اتحادی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا مشاورتی اجلاس جاری ہے،
حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔اسلام آباد میں حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انصاف کی بالادستی کے لیے فل کورٹ کی تجویزدی تھی، آج ہمارے وکلا نے عدالت کوبنچ کا مشورہ دیا، بدقسمتی سے عدلیہ نے ہمارے مطالبے کوقبول کرنے کے بجائے مسترد کردیا۔ اگرفل کورٹ مسترد کیا جاتا ہے توہم بھی عدلیہ کے اس فیصلے کومسترد کرتے ہیں، ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہونگے اورمقدمے کا بائیکاٹ کریں گے۔