عمران کو مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی،مریم نواز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نہ ہی تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں ملیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِاعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔
تمھاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔تمھیں اصل تکلیف یہ کہ تمھیں نا اب تمھارے مطلب کی JIT ملے گی نا تمھارےآنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔ https://t.co/25NYBsPL86
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 10, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ تمہیں اصل تکلیف یہ ہے تمہیں نا اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا تمھارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔
مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی outstanding ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں انکو سب پتہ ہوتا ہے۔
لیگی نائب صدر نے لکھا کہ تمہارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمہاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!