کے پی کےحکومت،اساتزہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
پشاور ؛ پرائمری اسکول اساتذہ اورحکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا
پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم آج تحریری معاہدے اساتذہ کے حوالے کرے گا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا جائے گا جبکہ گرفتار اساتذہ کو بھی آج رہا کیا جائے گا ۔
ڈائریکٹرتعلیم حافظ ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ پرائمری اسکول ٹیچرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ، اساتذہ احتجاج ختم کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حل کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں 3 اراکین آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے شامل ہوں گے ۔
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش
ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے کہا کہ کمیٹی اساتذہ کے مطالبات اور سفارشات 40 دن کے اندر محکمہ خزانہ کو پیش کرے گی۔