vni.global
Viral News International

گاڑیوں سمیت لگژری اشیاء کی درآمدپر پابندی عائد

کاسمیٹکس کے سامان سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد

وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور  غیر ضروری اشیاء درآمد کرنے پر  پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ان لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے استعمال نہ کرنے سے بھی عام افراد کی زندگی پر فرق نہ پڑتا ہو۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے لگژری گاڑیوں اور کاسمیٹکس کے سامان سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے درآمدات اور برآمدات میں تجارتی خسارے کے فرق کی وجہ سے لگژری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس سے روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں ہو گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.